کوہاٹ،سابقہ ضلع ناظم کی مبینہ کرپشن پر انکوائری کا آغاز 

    کوہاٹ،سابقہ ضلع ناظم کی مبینہ کرپشن پر انکوائری کا آغاز 

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) سابقہ ضلع ناظم کی مبینہ کرپشن پر انکوائری کا آغاز‘ مالی بدعنوانیوں اور منظور نظر افراد کو ٹھیکوں میں نوازنے سمیت متعدد الزامات کا سامنا‘ تحقیقاتی اداروں نے ریکارڈ طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق سابقہ ضلع ناظم نسیم آفریدی کے خلاف مبینہ کرپشن اور مالی بدعنوانیوں کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے ان پر الزامات ہیں کہ دوران ضلعی نظامت انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز اور غلط استعمال کرتے ہوئے منظور نظر افراد کو کروڑوں روپے کے تعمیراتی ٹھیکے حوالے کیے غیر ترقیاتی فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا پٹرول‘ ٹی اے ڈی اے‘ فرنیچر کی مرمتی اور خریداری‘ اعزازیہ اور ریفرشمنٹ کے نام پر رقوم نکالی گئیں اسی طرح سلائی مشینوں کی تقسیم‘ الیکٹرانک واٹر کولرز اور وہیل چیئرز کی تقسیم میں بھی کافی گھپلے کیے گئے اور اصل حقداروں کو ان سہولیات سے محروم رکھا گیا اسی طرح سپورٹس کے سامان کی خریداری میں بھی وسیع پیمانے پر خرد برد کیا گیا ہے دوسری جانب تحقیقاتی اداروں سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان کے نظامت اور بعد کے اثاثوں کی بھی تحقیقات کریں ان الزامات کی سچائی جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -