کمشنر مردان منتظر خان کا اچانک دورہ تخت بھائی

کمشنر مردان منتظر خان کا اچانک دورہ تخت بھائی

  

مردان (بیورورپورٹ)کمشنر مردان منتظر خان کا اچانک دورہ تخت بھائی۔اسسٹنٹ کمشنر انیلہ فہیم۔ٹی۔ایم۔او فرمان علی اور دیگر افسران واھلکاروں کے ہمراہ تخت بھائی سستا بازار کا دورہ کیا اور انتظامیہ کو ھدایت کی یہاں عوام اور دوکانداروں سمیت ہتھ گاڑی سبزی وفروٹ فروشوں کو تمام سہولیات فراھم کی جائیں انہوں نے سستا بازار میں عوام کی عدم دلچسپی پر افسوس کا اظہار کیا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں حکومت غریب طبقے کی فلاح وبہبود اور انہیں اشیائے خوردنوش کے سستے داموں فراہمی کیلئے خاطرخواہ اقدامات اٹھارہی ہے اور عوام کو مہنگے داموں اشیاء بازار میں خریدنے کی بجائے سستے بازاروں کا رخ اور دلچسپی لینی چاہیے انہوں نے انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی سستے بازار کوچیان ڈاگ میں دوکانداروں۔عوام اور ہتھ ریڑھی فروٹ وسبزی فروشوں کو تمام سہولیات بہم پہنچائی جائے اور انہیں مرحلہ وار سستا بازار منتقلی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔کمشنر مردان منتظر خان نے تخت بھائی سلاٹر ھاوس کا بھی دورہ اور معائینہ کیا جہاں انہوں نے صفائی کی ناگفتہ بہہ حالت پر ٹی۔ایم۔اے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ایڈمنسٹریٹر ٹی۔ایم۔او فرمان علی کو سخت جھاڑ پلاتے ہوئے سلاٹر ھاوس میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی اور انتظام درست کرنے کا حکم دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -