8 افراد کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سہولت کار سمیت گرفتار

8 افراد کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سہولت کار سمیت گرفتار

  

صوابی (بیورورپورٹ)سرکل چھوٹا لاہور  پولیس نے 8 افراد کے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم کو آٹھ سہولت کار سمیت گرفتار کر لیاڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چھوٹا لاہور میں 28 نومبر کو جائیداد کے تنازعہ پر ہونے والے جرگہ میں فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے تھے  ڈی پی او صوابی کی وضع کردہ احکامات کے پیش نظر اشتہاری مجرمان کی گرفتاری یقینی بنانے کی خاطر ضلعی پولیس سرگرم عمل رہی اس سلسلے میں ڈی ایس پی لاھور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او لاھور سب انسپکٹر فاروق خان اور ایس ایچ او یارحسین سب انسپکٹر راز محمد خان نے دیہہ یارحسین میں کامیاب چھاپہ زنی کے دوران ایک حجرے سے  مجرم اشتہاری حمزہ سکنہ یارحسین کو گرفتار کرکے قبضہ سے کلاشنکوف بمع 30 عدد کارتوس برآمد کیا,جبکہ ھر قسم امداد سہولیات مہیاء کرنے والے ملزمان ھلال سکنہ یارحسین,عامر،بلال،انعام،منصف اور فراز ساکنان لاہور کو گرفتار کرکے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف ایک عدد ریفریٹر بمع درجنوں کارتوس برآمد کیے گئے۔گرفتار شدہ سہولت کاروں کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -