تھانہ صوابی پولیس نے خاتون سمیت نو سرباز گروہ کو گرفتار کر لیا

تھانہ صوابی پولیس نے خاتون سمیت نو سرباز گروہ کو گرفتار کر لیا

  

صوابی (بیورورپورٹ)تھانہ صوابی پولیس نے خاتون سمیت نو سرباز گروہ کو گرفتار کر لیانو سرباز میاں بیوی تیسرے ساتھی کے ہمراہ دھوکہ دہی اور فراڈ سے سادہ لوح عوام پر نقلی جیولری کو اصلی قیمت پر فروخت کر رہے تھے د ونوں کو گرفتار کرکے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی صوابی شوکت خان کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر عجب درانی بمع پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ھوئے دونوں ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے ملزمان نے جرم کرنے کا انکشاف کیا۔نو سرباز گروہ ملزمہ مسماۃ (آ) ملزم محمد اسماعیل ساکنان کالوخان اور ملزم اکرم سکنہ مردان نے عوام کو دھوکہ دہی کے ذریعے نقلی زیوارات کو اصلی قیمت پر فروخت کررہے تھے اور کئی افراد کو رقم سے محروم کیے ہیں,اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی نے پولیس ٹیم کو  ملزمان کی سراغ رساں  اور گرفتاری کرنے کا ٹاسک سونپا تھا,ملزمان تھانہ کالوخان پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔گرفتار شدہ ملزمہ اور ملزم جو رشتہ میں شوھر بیوی ہے دونوں نے مدعی عرفان علی جیولری شاپ کو نقلی جیولری کو اصلی قیمت پر فروخت کیے تھے۔تیسرا ملزم اکرم کی گرفتاری جلد عمل میں لائیں جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -