لین لائن ڈسپلن اپنا کر ٹریفک کی روانی میں سٹی ٹریفک پولیس کیساتھ تعاون کیا جائے

 لین لائن ڈسپلن اپنا کر ٹریفک کی روانی میں سٹی ٹریفک پولیس کیساتھ تعاون کیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائم رپورٹر) تمام ڈرائیور حضرات ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر اپنی اور دوسروں کی زندگی کا خیال رکھیں اس ضمن میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں کی جانب سے مختلف شاہراہوں پر روڈ یوزرزکو اگاہی دی جاتی ہے کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال نہ کریں کیونکہ موبائل فون کا استعمال کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے،خصوصی مہم کے دوران اگاہی دی جا رہی ہے کہ سیٹ بلٹ باندھ کر ڈرائیونگ کریں تاکہ آپ کی ڈرائیونگ محفوظ ہو،کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ کالے شیشوں کا استعمال قانوناََ جرم ہے، لین لائن ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں، اوور سپیڈنگ اور غلط اوور ٹیکنگ نہ کریں سٹی ٹریفک پولیس کیساتھ تعاون کریں اور ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پرایجوکیشن ٹیم طلبا،شہریوں اور باالخصوص پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز حضرات کو روڈ سیفٹی، سیٹ بلٹ،ہلمٹ اور لین لائن ڈسپلن سے متعلق آگاہی  دے رہی ہے،روڈ سیفٹی سے متعلق روڈ یوزرز کو اگاہ کیا جاتا ہے کہ ڈرائیونگ کو محفوظ بنانے کیلئے سیٹ بلٹ کا استعمال کریں،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال نہ کریں کیونکہ موبائل فون کا استعمال حادثے کا سبب بن سکتی ہے،موٹر سائیکل چلانے والے ہلمٹ کا استعال لازمی کریں،تمام ڈرائیور حضرات زیبرا کراسنگ کا خاص خیال رکھیں اور پیدل چلنے والوں کو راستہ دیں  چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایات کی روشنی میں مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور ٹریفک نظام کی بہتری کے حوالے سے روڈ لین لائن کون رکھ کرروڈ یوزرزمیں باقاعدہ ٹریفک قوانین سے متعلق پمفلٹس تقسیم کئے جارہے ہیں، چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ شہریوں اور بالخصوص پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیور حضرات کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی کا سلسلہ جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ شہری اور ٹرانسپورٹرز ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر اپنی اور دوسروں کی زندگی کا خیال رکھیں، انہوں نے مزید کہا کہ شہری گاڑی کی رفتار کو کم رکھیں اور سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ جان لیوا حادثات رونما نہ ہوں۔