ہائیکورٹ: اعجاز عرف جج قصائی کی  نظر بندی کا حکم معطل،ڈی سی لاہور سے 2 فروری کو جواب طلب

ہائیکورٹ: اعجاز عرف جج قصائی کی  نظر بندی کا حکم معطل،ڈی سی لاہور سے 2 فروری ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے اعجاز عرف جج قصائی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر نظر بندی کا حکم معطل کردیا۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی سی لاہور سے 2 فروری کو جواب طلب کرلیا۔جسٹس طارق سلیم شیخ کے روبرو ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ نے دلائل دئیے۔درخواستگزار کی طرف سے نے موقف اختیار کیا کہ ڈی سی لاہور نے غیر قانونی طور نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔ ڈی سی لاہور کی جانب سے نظربندی کے جاری احکامات غیر قانونی ہیں، کالعدم قرار دیا جائے۔

حکم معطل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -