ہائیکورٹ کا رانا ثناء اللہ سے بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم 

ہائیکورٹ کا رانا ثناء اللہ سے بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کیخلاف درخواست سماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ سے بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کیخلاف درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا-جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے متفرق درخواست پر سماعت کی،رانا ثناء اللہ کے وکیل اعظم نزیر تارڈ نے بتایا کہ رانا ثناء اللہ کی بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کیخلاف درخواست گزشتہ برس مئی سے زیر سماعت ہے،سرکاری مراسلہ کے مطابق  تازہ اطلاع کے تحت رانا ثنائاللہ کی زندگی کو خطرہ ہے،عدالت درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے متفرق درخواست نمٹا دی۔
 بلٹ پروف گاڑی