ہائیکورٹ، سرکاری تعلیمی ادارے میں کبڈی ٹورنامنٹ کیخلاف درخواست ڈی سی فیصل آباد کی معافی پر نمٹا دی

ہائیکورٹ، سرکاری تعلیمی ادارے میں کبڈی ٹورنامنٹ کیخلاف درخواست ڈی سی فیصل ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) سرکاری تعلیمی ادارے میں نجی کبڈی ٹورنامنٹ کرانے کیخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی فیصل آباد کی معافی پر درخواست نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست پر سماعت ہوئی جس میں سرکاری سکول میں نجی کبڈی ٹورنامنٹ کرانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ ڈی سی فیصل آباد محمد علی اور متعلقہ ایجوکیشن افسر عدالت میں پیش ہوئے۔ڈی سی فیصل آباد نے عدالت سے معافی مانگ لی اور یقین دہانی کرائی کہ ٹورنامنٹ نہیں ہوگا. عدالت نے ڈی سی فیصل آباد کے بیان پر درخواست نمٹا دی۔

 کبڈی ٹورنامنٹ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -