موبائل فون کے کمزورسگنلز کیخلاف درخواست پر وفاق، موبائل کمپنیوں سے جواب طلب 

موبائل فون کے کمزورسگنلز کیخلاف درخواست پر وفاق، موبائل کمپنیوں سے جواب ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے پنجاب بھر میں موبائل فون کے کمزور سگنلز کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور موبائل کمپنیوں سے جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ موبائل سگنلز نہ آنے کا معاملہ واقعی سنجیدہ ہے، میرے گھر میں بھی بعض اوقات موبائل سگنلز نہیں آتے، فاضل جج نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی اے نے موبائل فون کمپنیوں کو سگنلز کوالٹی بہتر کرنے کا حکم دینے کی بجائے ٹال دیا جبکہ پی ٹی اے نے جواب دی ہے کہ درخواست گزار کسی دوسری موبائل کمپنی سے سروس حاصل کرلے، درخواست گزار نے بتایا کہ ہسپتالوں سمیت دیگر پبلک مقامات پر موبائل فون کے سگنلز نہیں آتے، موبائل فون کمپنیاں بھاری تعداد میں صارفین سے رقوم اکٹھی کرتی ہیں، موبائل فون کمپنیاں صارفین کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہیں، متعدد مقامات پر موبائل فون کمپنیوں کے ناقص سروس سے سگنلز موصول نہیں ہوتے، عدالت موبائل فون کمپنیوں کو جدید آلات استعمال کرنے کا حکم دے۔

کمزور سگنلز 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -