مردان سپر لیگ ون ڈے  کرکٹ ٹورنامنٹ سپورٹس  کمپلیکس میں شروع 

  مردان سپر لیگ ون ڈے  کرکٹ ٹورنامنٹ سپورٹس  کمپلیکس میں شروع 

  

مردان(بیورورپورٹ)مردان سپر لیگ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیا ایم ایس ایل کے چیئرمین حاجی عبدالعزیزخان کی نگرانی میں ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا پہلے دن کے کھیل میں مردان ہوتی زلمی نے رستم ننگیالی مہمند کو 20 رنز سے شکست دے دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہوتی مردان زلمی نے مقررہ 45 اوورز میں 8 کٹوں کے نقصان پر 243 رنز سکور کیے جس میں شاہ فیصل آفریدی نے 86 رنز سکور کیے۔جواب میں رستم ننگیالی مہمند کی پوری ٹیم 43.5 اوورز میں 223 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔جس میں محسن نے 59 رنز سکور کیے۔ہوتی مردان زلمی کی طرف سے محمد حمزہ نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اور مین آف دی میچ قرار دئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -