معاون خصوصی برائے حج اوقاف و مذہبی امور ظہور شاکر کا مشتاق احمد غنی سے اظہار تعزیت
پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج اوقاف و مذہبی امور ظہور شاکر نے سپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی کی خوش دامن کی وفات گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں معاون خصوصی نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔