وزیر اعظم آج کامیاب کسان پروگرام لانچ، ٹریکٹر تقسیم کرینگے، عثمان ڈار 

وزیر اعظم آج کامیاب کسان پروگرام لانچ، ٹریکٹر تقسیم کرینگے، عثمان ڈار 

  

 اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ”کامیاب کسان“ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے بعد ”کامیاب کسان“ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آج ساہیوال میں کامیاب کسان پروگرام لانچ کرنے جا رہے ہیں، کامیاب کسان منصوبہ کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے شروع ہوگا، منصوبے کے تحت وہ کسان جو وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ان کی مدد کریں گے۔ نوجوانوں نے ڈیری فارمنگ، لائیو اسٹاک اور زرعی شعبے میں تعاون کی درخواست کی ہے، حکومت زرعی شعبے سے وابستہ نوجوانوں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرے گی، آج وزیراعظم نوجوان کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کریں گے۔

 عثمان ڈار

مزید :

پشاورصفحہ آخر -