لکھوڈیئر میں زرعی مارکیٹنگ کمپلیکس قائم کیا جائیگا: وزیر خزانہ 

لکھوڈیئر میں زرعی مارکیٹنگ کمپلیکس قائم کیا جائیگا: وزیر خزانہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)بارشوں کے دوران سڑکوں سے پانی کی نکاسی کے لیے لاہور میں آٹھ سے زائد مختلف مقامات پر زیر زمین ذخیرے بنائے جائیں گے۔ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے اشتراک سے زرعی منڈیوں کے قیام کے پروگرام کے تحت لکھو ڈئیر میں ایگریکلچر مارکیٹنگ کمپلیکس قائم کیا جائے گا۔ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ تحت مختلف اضلاع میں کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے لیے جاری سکیموں کی تکمیل کے لیے درکار فنڈز کی ترجیحی بنیادوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ محکمہ سپورٹس کمپلیکس اور کھیلوں کی دیگر سہولیات تک عام آدمی کی رسائی کو یقینی بنائے ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اکیاون ویں اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے 19سے زائد سفارشات زیر بحث لائی گئیں۔ محکمہ صنعت کی کوویڈ کے دوران ٹیوٹا کے ریگولر کورسز میں مختلف فیسوں میں دی گئی۔

 محکمہ صحت کی جانب سے فیصل آباد تحصیل تاندلیانوالہ میں چک542جی بی میں موجود عمارت میں ڈسپینسری کے قیام، گجرات میں تحصیل  ہیڈ کوراٹر کی سطح کے شبیر شہد ہسپتال کی رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شمولیت اور حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے دائرہ کار میں میں وسعت کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری دی گئی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی دانش سکول میں انتظامی نشستوں پر بھرتیوں کے لیے پابندی کے خاتمے، محکمہ ہاؤسنگ اینڈ ہیلتھ انجینئرنگ کو فورٹ منرو  میں واٹر سپلائی سسٹم  کی مرمت کے لیے فنڈز اور بارش کے پانی کی نکاسی کے منصوبہ کی منظوری دی گئی۔ سول سیکرٹریٹ کے تحت خاتون محتسب کو جنوبی پنجاب میں خواتین کی ہراسگی سے متعلق آگاہی مہم کے لیے فنڈز اور محکمہ صنعت و تجارت کے تحت کوویڈ کے دوران ٹیوٹا کے ریگولر کورسزکی فیسوں میں رعایت کے لیے 55کڑوڑ کے خصوصی پیکج سے227.5ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔ صوبائی وزیر نے خاتون محتسب کو آگاہی مہم کو موثر بنانے کے لیے ابلاغ کے جدید طریقوں کے استعمال اور جرم کے بعد سزا کی بجائے مجرمانہ رویوں میں تبدیلی کے لیے آگاہی کی ضرورت  پر زور دیا۔ صوبائی وزیر نے ذرائع ابلاغ کی ترقی کے ساتھ محکمہ اطلاعات کی پالیسی میں تبدیلی کو بھی وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ اجلاس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ورلڈ بنک کے ساتھ اشتراک کے ساتھ واٹر سپلائی کے پائیدار پروگرام کی 16تحصیلوں تک دائرہ کار میں وسعت کے لیے فریقین کی جانب سے سرمایہ کاری میں اضافے کی اْصولی منظوری بھی دی گئی۔ محکمہ خزانہ کی کرونا کے دوران ادویات اور دیگر سامان کی ترسیل اور ثقافتی نمائش کے لیے فن پاروں کی کسٹم کلیرنس کے لیے پنجاب انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ سیس پر عارضی استثنیٰ کی سفارشات کی منظوری کے دوران صوبائی وزیر نے سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ تمام اشیاء  جن کی ترسیل پر ایف بی آر میں چھوٹ دی گئی ہے ان کے پنجاب انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ سیس سے استثنیٰ کو یقینی بنایا جائے۔