بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،78کنکشنز میں بے ضابطگیاں 

 بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،78کنکشنز میں بے ضابطگیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹوچوہدری محمد امین کی خصوصی ہدایات پرایس ای ایسٹرن سرکل رشید احمد خان کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ ایس ای رشید احمد خان کے مطابق فیلڈ اسٹاف نے نتھوکی، واگڑیاں، گوپال پورہ، ڈوگیچ، چپہ، نرور، بھیسن، بھماں، لکھو ڈیر، مرل پر، اعوان دہی والااور بند روڈ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ دوران آپریشن کل1587کنکشنز چیک کئے گئے۔دوران چیکنگ 78 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ ایس ای رشید احمد خان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 49میٹر ڈائریکٹ سپلائی، 11میٹر ہول ان باڈی، 07میٹر ریورس اور11میٹر ٹمپرڈ کے کیسز تھے۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کر کے 312,000یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے۔ بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔