272یونین کونسلوں میں صفائی نظام بہتر کریں گے،اسلم اقبال

272یونین کونسلوں میں صفائی نظام بہتر کریں گے،اسلم اقبال

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت  لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس میں اہم اجلاس ہوا۔ جس میں لاہور کو صاف ستھرا شہر بنانے کے حوالے سے جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک امجد علی نون، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نور الامین مینگل، ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عمران علی اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اہم فیصلے کیے گئے۔ لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تنظیم نو کی جائے گی اور اس میں اصلاحات لائی جا ئیں گئی۔لاہور کی 272یونین کونسلوں میں سینٹری ورکرز اور مشینری کی ریشنلائز کی جائے گی اورشہر کے9ٹاؤنز کے وٹس ایپ گروپ بنا کر صفائی مہم کی موثر مانیٹرنگ کی جائے گی۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کے تمام علاقوں سے روزانہ کی بنیاد پر کچرا اٹھایا جائے۔شہرکا ہر علاقہ صاف ستھرا اور کچرا سے پاک دیکھنا چاہتا ہوں۔لاہور پاکستان کا دل ہے۔

 اور اسے عالمی معیار کے مطابق صاف ستھرا شہر بنائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -