آغا امیر حسین کی وفات ادب کی دنیا کابڑا نقصان ہے،عباس شاد

    آغا امیر حسین کی وفات ادب کی دنیا کابڑا نقصان ہے،عباس شاد

  

لاہور (سٹی رپورٹر)معروف پبلشر و بک سیلر آغا امیر حسین  کی وفات کتاب انڈسٹری کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان جنرل بکس پبلشر اینڈ بک سیلرز کے صدر عباس شاد نے تعزیتی بیان میں کیا۔انہوں نے کہا ان کی کتاب انڈسٹری کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ سوگوران سے تعزیت کیلئے مرحوم کے گھر آمد کے موقع پر اے پی جی بی کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد عمران انجم، علامہ عبدالستار عاصم، سلمان منیر بٹ، قیصرمہاروی اور قاسم گردیزی بھی ہمراہ تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -