لوکل گورنمنٹ سروس رولز میں ترامیم کیخلاف درخواست پر حکام کو نوٹس جاری 

  لوکل گورنمنٹ سروس رولز میں ترامیم کیخلاف درخواست پر حکام کو نوٹس جاری 

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ ملازمین سروس رولز میں ترامیم کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے نیاز احمد سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی جس میں لوکل گورنمنٹ کے سروس رولز میں ترمیم کو چیلنج کیا گیاہے۔درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سروس رولز میں گریڈ 16,17,18 کے افسروں کی اگلے عہدوں میں ترقی کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔درخوست میں بتایا گیا کہ سروس رولز میں ترامیم سے درخواست گزاروں کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں اس لیے لوکل گورنمنٹ ملازمین کے سروس رولز میں کی گئی ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

سروس رولز

مزید :

صفحہ آخر -