منہاج یونیورسٹی کے تمام ڈگری پرواگرموں میں داخلے شروع

  منہاج یونیورسٹی کے تمام ڈگری پرواگرموں میں داخلے شروع

  

  

لاہور(پ ر) شاندارتعلیمی روایات کے حامل تعلیمی ادارے منہاج یونیورسٹی لاہور میں تمام شعبہ جات کے ڈگری پروگرامز میں داخلوں کا آغاز ہوگیا۔گزشتہ سال کی طرح منہاج یونیورسٹی لاہور میں سیشن موسم بہار2021ء میں داخلوں کے لئے طلبہ کی کثیر تعداد نے یونیورسٹی کے ایڈمیشن آفس کا رخ کیا۔تفصیلات کے مطابق بہترین تعلیمی ماحول،اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ،جدید سہولیات سے آراستہ کلاس رومز،وسیع سپورٹس گراؤنڈز،تمام تعلیمی شعبہ جات کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ جدید ڈیجیٹل روبوٹک لائبریری،بہترین پریکٹیکل لیبزاور تمام ڈگری پروگرامز میں دوسرے تعلیمی اداروں سے کم فیس کی بدولت تعلیمی سیشن موسم بہار 2021  ء میں طلبہ کی کثیر تعدادنے یو داخلوں کے حوالے سے معلومات لیں۔

 اور پراسپکٹس حاصل کئے۔علاوہ ازیں ملک کے مختلف حصوں میں رہنے والے طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے یونیورسٹی کی ویب سائٹ کا وزٹ کیا اور اپنے پسندیدہ ڈگری پروگرامز میں داخلوں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ واضح رہے کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے طلبہ سیشن موسم بہار 2021 میں آن لائن بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنر زمنہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ منہاج یونیورسٹی لاہور طلبہ کومعیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی کے تمام تعلیمی شعبہ جات میں ملکی اور بین الاقومی سطح پر تعلیمی شعبے میں وسیع تجربہ رکھنے والے نامور اساتذہ تعینات ہیں جو کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ کی بہترین ذہنی اور روحانی تربیت کر رہے ہیں تا کہ طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرکے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ منہاج یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق تمام ڈگری پروگرامز میں داخلوں  کے خواہشمند طلبہ ایڈمیشن آفس میں آنے اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ وزٹ کرنے کے علاوہ یونیورسٹی کے نمبر     

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -