وقف املاک بورڈ نے درجنوں مندروں کی تزئین و آرائش مکمل کر لی

وقف املاک بورڈ نے درجنوں مندروں کی تزئین و آرائش مکمل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام درجنوں مندروں کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی،  126سال پرانے مندر کے رقبہ میں توسیع کے بعد مقامی ہندو سنگت کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان بورڈ کے مطابق چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن برائے اقلیتی امور چیلہ رام نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈڈاکٹر عامر احمد کو درخواست کی کہ اندرون سندھ ضلع حیدرآبا د میں موجود قدیمی گوسوامی پرشوتم گر نہال گر (شیو مندر)کا احاطہ آبادی میں اضافہ کے باعث کم پڑ گیا ہے جس پر چیئرمین بورڈنے مندر کے ساتھ منسلک جگہ کو بھی مندر کے احاطہ میں شامل کرکے مقامی ہندو سنگت کے حوالے کرنے  کے احکامات جاری کیے تھے۔ بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹر ی شرائنز طارق وزیر نے بتایا ہے کہ چیئرمین کی خصوصی ہدایات پر سیالکوٹ کے 1ہزار سال پرانے شوالہ تیجا مندر کی تزئین و آرائش آغازکردیا گیا۔

،پشاور میں قدیمی مندروں کی بحالی و تزئین وآرائش جا ری ہے۔

،بورڈ چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پاکستان میں سکھوں او ر ہندوؤں کی وقف جائیدادوں اور مقدس مقامات کی نگرانی و حفاظت کے لیے ٹرسٹ بورڈ بہترین اقدامات سر انجا م دے رہا ہے۔