ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملازمین کو تنخواہ کی عدم ادائیگی پر ہائیکورٹ کا اظہاربرہمی
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس امیر بھٹی نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے اور تنخواہ کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی حکم پر عمل درآمد کرکے آج رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔فاضل جج نے ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ عمران علی سلطان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ فاضل جج نے قرار دیا کہ اگر آج رپورٹ پیش نہ کی گئی تو ایم ڈی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی