چیف جسٹس کیساتھ ضلعی بار ایسوسی ایشنز فیصل آباد،بہاولپور کے وفودکی ملاقاتیں 

چیف جسٹس کیساتھ ضلعی بار ایسوسی ایشنز فیصل آباد،بہاولپور کے وفودکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کیساتھ ضلعی بار ایسوسی ایشنز فیصل آباد اور بہاولپور کے وفودنے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ اور صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن طاہر نصراللہ وڑائچ بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے دونوں بار ایسوسی ایشنز کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ملاقاتوں میں وکلاء اور سائلین کی فلاح کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے اور غیر ضروری ہڑتال کلچر کے خاتمے کا اعادہ کیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کا کہنا تھا کہ ہمارا اولین مقصد صوبے کی عوام کو جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے جس کیلئے وکلاء کا ساتھ بہت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ وکلاء کی مثبت معاونت کی بدولت بہترین انصاف کی فراہمی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔
 وفودکی ملاقاتیں 

مزید :

صفحہ آخر -