سابق آئی جی شعیب دستگیر اور سی سی پی او کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی
لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی مصروفیت کے باعث سابق آئی جی شعیب دستگیر اور سی سی پی او لاہور کے تبادلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔عدالت کی مصروفیات کی بنا پر درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔درخواست میں وفاقی اورپنجاب، شعیب دستگیر، انعام غنی، ذوالفقارحمیداور عمرشیخ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب میں پولیس کے تبادلے پولیس آرڈر 2002 ء کیمطابق نہیں ہورہے۔
کارروائی ملتوی