ہائیکورٹ کا اداکارہ صوفیہ مرزا کے جڑواں بچوں کو بازیاب کرا کے پیش کرنیکا حکم 

      ہائیکورٹ کا اداکارہ صوفیہ مرزا کے جڑواں بچوں کو بازیاب کرا کے پیش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے اداکارہ صوفیہ مرزا کی جڑوا ں بچوں کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر بچوں کو بازیاب کرا کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزارت خارجہ سے رپورٹ طلب کی تھی مگر ابھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا،عدالت نے وزارت خارجہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی۔فاضل جج نے اداکارہ صوفیہ مرزا کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق شوہر عمرفاروق جڑوا ں بچوں کو دھوکہ سے بیرون ملک لے گیا،عدالت بچوں کو بازیاب کرانے کا حکم دے۔
اداکارہ صوفیہ مرزا

مزید :

صفحہ آخر -