یکساں نظام تعلیم کا ویژن خوش آئند ہے،میاں رضاء الرحمن
لاہور(نمائندہ خصوصی)سرونگ سکولز و کالجز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر میاں ر ضا الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا یکساں نظام تعلیم کا ویژن خوش آئند ہے،سرونگ سکولزوکالجزایسوسی ایشن سنگل بک پر وزیراعظم عمران خان کے نوٹس لینے کا شکریہ ادا کرتی ہے،پنجاب ٹیکسٹ بورڈ سنگل بک کے تحت وزیراعظم عمران خان کا مشن ناکام بنانا چاہتا ہے۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم سے اپیل ہے کے اسکولز کے بچوں کی بہتر تعلیم کے لیے بڑ ے اور چھوٹے شہروں میں اسکول بلا تعطل یعنی ہفتے میں 6 دن کھلنے چاہیے،تعلیمی سیشن میں تاخیر سے طلبہ کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔