نیب کا رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مقرر کرانے کیلئے ایک بار پھر ہائیکورٹ سے رجوع
لاہور(نامہ نگار خصوصی)نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مقرر کرانے کیلئے ایک مرتبہ پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔نیب نے تیسری مرتبہ رانا ثناء اللہ کی درخواست مقرر کرنے کی درخواست دی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنائاللہ آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے الزام میں لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت پر ہیں۔بنچ کی عدم دستیابی کی وجہ درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکی۔رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
رانا ثناء اللہ