مولانا شیر محمد مجتبائی کے بڑے بھائی انتقال کر گئے

مولانا شیر محمد مجتبائی کے بڑے بھائی انتقال کر گئے

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی تحریک کے سینئر رہنما و سنی تحریک لاہور ڈویژن کے صدر علامہ مولانا شیر محمد مجتبائی کے بڑے بھائی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔انکی نماز جنازہ شیخوپورہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی،سماجی اور مذہبی حلقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد کی شرکت۔سربراہ سنی تحریک علامہ مولانا صاحبزادہ بلال سلیم قادری الشامی، علامہ مولانا مجاہد عبدالرسول خان و دیگر نے اظہار تعزیت کیا۔

،سنی تحریک کے ضلعی صدر ننکانہ صاحب صاحبزادہ حافظ فاران سہیل سروری قادری اور دیگر سیاسی سماجی اور مذہبی حلقوں نے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ ہم اس غم میں انکے برابر کے شریک ہیں اور اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -