میجر جنرل یوسف احمدکی ایئر چیف مجاہد انور خان سے ملاقات،پاکستان کی اردن کو ایوی ایشن، تربیتی شعبوں میں تعاون کی پیشکش 

  میجر جنرل یوسف احمدکی ایئر چیف مجاہد انور خان سے ملاقات،پاکستان کی اردن کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(آن لائن)اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد نے جمعرات کو ائیر ہیڈ کوارٹرز ا سلا م آباد میں سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔میجر جنرل یوسف احمد ال ہنیتی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہا رت کو سراہا اور پاک فضائیہ کے تجربات سے استفادہ کرنیکی خو اہش کا اظہار کیا۔سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان کی جانب سے ایوی ایشن اور تربیت کے شعبوں میں مکمل تعاون کی پیشکش کی، د و نوں معز ز شخصیات نے فضائی افواج کے درمیان بے مثال دوستانہ تعلقات کو نئی جہتوں سے روشناس کرانے کے عزم کا اعادہ کیا۔قبل از یں معزز مہمان کی ائیر ہیڈ کوا ر ٹرز آمد پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا، پاک فضائیہ کے ایک چاق و چو بند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
ائیر چیف ملاقات

 امریکہ میں دہشتگردی کا خطرہ، ہوم لینڈ سکیورٹی  واشنگٹن(شِنہوا)امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے اندرون ملک دہشت گردی کا انتباہ جاری کیا ہے، اس میں خبردار کیا گیا ہے کہ 6جنوری کو کیپیٹل پر ہلاکت خیز فساد کے تناظر میں ملک کو اندرونی متشدد انتہا پسندوں کے سخت خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔محکمہ نے جمعرات کے روز ایک بلیٹن میں کہا ہے کہ اندرونی متشدد انتہا پسندوں کو متعدد معاملات سے ترغیب ملی ہے،جس میں نوول کرونا وائرس کی وجہ سے پابندیاں، 2020کے انتخابی نتائج،اور پولیس کی جانب سے طاقت کا استعمال بھی شامل ہے، جبکہ بلیٹن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ اسی طرح کے تشدد کے محرکات 2021 کے اوائل میں بھی برقراررہیں گے۔بلٹین میں مزید کہا گیا ہے کہ 2020میں اہم بنیادی ڈھانچے کے خلاف تشدد کے خطرات میں اضافہ ہوا جن میں برقی، ٹیلی مواصلات اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبے شامل ہیں، جبکہ متشدد انتہا پسند اپنے اقدامات کے لئے نوول کرونا وائرس کے بارے میں غلط معلومات اور سازشی نظریات کا حوالہ دیتے ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق یہ بلیٹن 30اپریل تک برقرار رہے گا اور یہ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ سب سے کم سطح کا انتباہ ہے،جس میں مخصوص مصدقہ خطرات کی بجائے عام رجحانات کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔
 ہائی الرٹ جاری

مزید :

صفحہ آخر -