کراچی، ڈیفنس سے کالعدم تحریک طالبان کے 3دہشتگرد گرفتار، بارودی موا د برآمد 

کراچی، ڈیفنس سے کالعدم تحریک طالبان کے 3دہشتگرد گرفتار، بارودی موا د برآمد 

  

   کراچی (آئی این پی) کراچی ڈیفنس پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے3 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ ایس پی کلفٹن کے مطابق ایس ڈی پی او درخشاں اور ایس ایچ او ڈیفنس کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس پی کلفٹن نے بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کومبنگ آپریشن کے دوران قیوم آباد ڈی ایریا سے کی گئی، ملزمان کے قبضے سے2 دستی بم، ایک ایوان بم اور رانڈز سمیت3 پستول برآمد کئے گئے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

طالبان 

مزید :

صفحہ آخر -