سٹاک مارکیٹ پھر مندی کا شکار، انڈیکس میں 292.08پوائنٹس کمی، ڈالر 25پیسے، سونا 50روپے تولہ سستا

      سٹاک مارکیٹ پھر مندی کا شکار، انڈیکس میں 292.08پوائنٹس کمی، ڈالر 25پیسے، ...

  

 کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تین روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیااور جمعرات کو مندی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 292.08پوائنٹس کی کمی سے 46166.05 پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ 58.27 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 25 ارب 8 کروڑ 79 لاکھ روپے کی کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 38.14فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں زبردست جوش وخروش برقرار رہا جس کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس46646پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث مندی چھاگئی اور انڈیکس 46113 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیامندی کا رجحان آخر تک برقرار رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 292.08پوائنٹس کی کمی سے46166.05پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس111.16پوائنٹس کی کمی سے19259.11پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 158.76پوائنٹس کی کمی سے31914.13پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر405کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے152کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ236میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب84ارب93کروڑروپے سے گھٹ کر83کھرب59ارب84کروڑ21لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبا ر سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت99.55روپے کے اضافے سے1599.55روپے اورخیبر ٹوبیکو42.69روپے کے اضافے سے611.90روپے ہوگئی جب کہ سیپ ہائرٹیکس82.50روپے کی کمی سے82.50روپے اور کولگیٹ پامولوکے حصص55روپے کی کمی سے 3ہزارروپے ہوگئی۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کوبھی امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور انٹر بینک میں ڈالر مزید25پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے سستا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمزید25پیسے کی کمی سے160.40روپے سے گھٹ کر160.15روپے اور قیمت فروخت10پیسے کی کمی سے160.45روپے سے گھٹ کر160.35روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے160.40روپے سے گھٹ کر160.20روپے اور قیمت فروخت160.70روپے سے گھٹ کر160.50روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید70پیسے کی کمی سے193.50روپے سے گھٹ کر192.80روپے اور قیمت فروخت195.50روپے سے گھٹ کر194.80روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید219روپے سے گھٹ کر217.80روپے اور قیمت فروخت221روپے سے گھٹ کر219.80روپے ہوگئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت50روپے کی کمی سے1لاکھ 12ہزار950روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالرکی کمی سے1842ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت50روپے کی کمی سے1لاکھ 12ہزار950روپے اوردس گرام سونے کی قیمت44روپے کی کمی سے 96ہزار836روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے کے اضافے سے1320 روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -