پی ڈی ایم کے غیر فطری، مصنوعی اتحاد کی قلعی کھل چکی: شاہ محمود قریشی

  پی ڈی ایم کے غیر فطری، مصنوعی اتحاد کی قلعی کھل چکی: شاہ محمود قریشی

  

  اسلام آباد(آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے پی ڈی ایم کے غیر فطری اور مصنوعی اتحاد کی قلعی کھل چکی، پی ڈی ایم کا شیرازہ بہت جلد بکھرنے کو ہے۔وزیر خارجہ نے یہ بات اسلام آباد میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، کورونا عالمی وبائی چیلنج سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہناتھا باشعو ر عوام نے پی ڈی ایم کے کھوکھلے نعروں اور جلسے جلوس کی احتجاجی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا۔کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے وزیر اعظم عمرا ن خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کورونا ویکسین کے حصول کیلئے وزیر خارجہ کی کاوشوں کو سراہا۔

شاہ محمود

مزید :

صفحہ آخر -