جسٹس (ر) عظمت سعید سے متعلق مریم نواز کا بیان درست،محمد زبیر

جسٹس (ر) عظمت سعید سے متعلق مریم نواز کا بیان درست،محمد زبیر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)قائدمسلم لیگ (ن) نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے جسٹس (ر)عظمت سعید میرے کلاس فیلو اور اچھے دوست بھی رہے ہیں، پاناماکیس کے دوران کبھی جسٹس(ر)عظمت سعیدسے بات نہیں کی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بیرون ملک کسی کمیٹی سربراہ پر اعتراض ہوتا ہے تو وہ خود کمیٹی چھوڑ دیتا ہے، جسٹس(ر)عظمت سعید پر اعتراض ہو رہا ہے تو خود کمیٹی سے الگ ہوجائیں۔ مریم نواز کے بیان سے متفق ہوں، تحفظات بہت ہوچکے ہیں، اسلئے جسٹس(ر) عظمت کو کمیٹی الگ ہوناچاہیے، مشرف دورمیں جسٹس(ر)عظمت نیب میں شامل تھے اسلئے تحفظات ہیں۔ براڈشیٹ معاملے پر تو موجودہ حکومت نے آڑھائی سال سے کچھ نہیں کہا، حکومت کو براڈشیٹ سے ایسی کیا محبت تھی کہ رقم بھجوا دی، ہمارے اثاثے ابھی بھی باہر موجود ہیں توتلاش کر لیں۔

ایم زبیر

مزید :

صفحہ آخر -