سکروٹنی کمیٹی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا حساب لیں گے، فرخ حبیب

سکروٹنی کمیٹی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا حساب لیں گے، فرخ حبیب

  

 اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا حساب لیں گے، مولانا فضل الرحمان فارن فنڈنگ کا گینگ ہیں، چندے کی رسیدیں جمع کرائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی ہر بار اکانٹس میں پیسوں کا حساب مانگتی ہے، کمیٹی میں بلاول، مریم صفدر پیش نہیں ہو رہے، پیپلزپارٹی، ن لیگ اکانٹس میں رقوم کی تفصیلات نہیں بتاسکیں، ان کے پاس سکروٹنی کمیٹی کو دکھانے کیلئے کوئی رسیدیں نہیں، جس گڑھے میں یہ ہمیں گرانا چاہتے تھے اس میں خود گر جائیں گے، ہر کمیٹی میں ذرائع پوچھے جاتے ہیں لیکن جواب نہیں ملتا۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار سے پتا چلے گا ان کا ریکارڈ اور بینکوں کا ریکارڈ کیا کہتا ہے۔

فروخ حبیب

مزید :

صفحہ آخر -