سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر وفاق، اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسزکر دیئے 

     سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر وفاق، اٹارنی جنرل سمیت ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر وفاق، اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کی۔سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر وفاق، اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے ایڈووکیٹ حامد خان نے دلائل دیئے۔ حامد خان نے کہاکہ ہماری برطرفی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہے، عدالت ہماری درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرے۔سپریم کورٹ نے کراچی بار اور اسلام آباد بار کو نئی ترمیمی درخواستیں دائر کرنیکی اجازت دیدی۔ بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

نوٹسز

مزید :

صفحہ آخر -