بحریہ ٹاؤن انٹر نیشنل ہسپتال لاہورمیں گردے کے کامیاب آپریشنزجاری 

 بحریہ ٹاؤن انٹر نیشنل ہسپتال لاہورمیں گردے کے کامیاب آپریشنزجاری 

  

کراچی(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن ہسپتال اور آرگن ٹرانسپلانٹ سینٹر لاہورمیں جگراور گردے کے ٹرانسپلانٹس کامیابی سے سر انجام دئیے جا رہے ہیں۔بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال میں نئے سال میں کامیابی سے ہمکنار بچوں اور بڑوں کی گردے کی پیوند کاری کی خوشی منا رہے ہیں۔جس میں پیچیدہ پیوند کاریاں جیسے کے ٹوٹل مس میچ ٹیشوٹائپینگ اور ایک مریض کا دوسری باری گردے کی پیوند کاری شامل ہے بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک معذور لڑکا جو نہ تو سن سکتا ہے نہ بول سکتا ہے کی کامیاب سرجری کی جس کو اس کے بھائی نے گردہ عطیہ کیا جو کہ خود بھی معذوری میں مبتلا ہے ۔ 10 گھنٹے کی طویل اور پیچیدہ سرجری کے بعد الحمداللہ بچے ٹھیک ہیں۔یہ سرجری ڈاکٹر احمد قیوم (نیفرولوجسٹ اور ٹرانسپلانٹ فیزیشن)، ڈاکٹرارسلان خالد، ڈاکٹر احمد سلمان وارث، ڈاکٹر خالد بٹ اور ڈاکٹر صابر نے سر انجام دی۔اس کے علاوہ ہماری تجربہ کار ٹیم جگر،  لبلبے اور پتے کے سرطان کے آ پریشن اور بعد آپریشن نگہداشت میں اپنا نام اور مقام رکھتی ہے۔بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہوسپٹل میں امراضِ جگر کے شعبہ جدید ترین سہولیات سے آرستہ ہے جہاں دنیا کی بہترین مشینری اور ماہرین موجود ہیں۔یہ ایک مکمل چلڈرن ہسپتال ہے یہاں بچوں کے کڈنی اور لیور ٹرانسپلانٹ، 24/7 ایمر جنسی، 24/7 پیڈیاٹرکICU اور بچوں سے متعلق تمام بیماریوں کا علاج میسر ہے۔یہاں بین الاقوامی تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور سرجنز ز کی زیر نگرانی بڑوں کے بھی لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کامیابی سے کیے جا رہے ہیں۔بحریہ ا نٹر نیشنل ہو سپٹل ایک بین الاقوامی معیار کا ہوسپٹل ہے جہاں ہارٹ سرجریز، جگر اور گردوں کے ٹرانسپلانٹ، گائنی اور دیگر سہولیات موجود ہیں اب ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کو علاج کیلئے بیرونِ ملک جانے کی ضرورت نہیں۔ یہاں نہ صرف پاکستان سے مریض آرہے ہیں بلکہ بیرونِ ملک سے بھی لوگ آتے اور ہماری بین الاقوامی سہولیات سے مستفید ہو تے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -