زمین کا قبضہ ملتے ہی چکوال و جہلم چیمبرز کی تعمیر شروع کردینگے، راجہ انور

زمین کا قبضہ ملتے ہی چکوال و جہلم چیمبرز کی تعمیر شروع کردینگے، راجہ انور

  

لاہور (خصوصی رپورٹ) وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان کے نائب صدر راجہ محمد انور نے کہا ہے کہ چارج سنبھالتے ہی صوبہ پنجاب میں قائم صنعتی شعبے کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔چکوال اور جہلم چیمبر اتنے سالوں سے بغیر کسی فارمل سیٹ اپ کے کام کرتی آرہی ہیں، دونوں شہروں نے کاروبار اور صنعت کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کیا مگر آج تک ان چیمبرز کی عمارتوں کیلئے کوئی کام نہ ہو سکا۔ ان چیمبرز کے دیرینہ مطالبے کو حکومتی ایوانوں تک پہنچا کر زمین کی اصولی منظوری حاصل کی جاچکی ہے۔ جیسے ہی حکومت کی جانب سے زمین کا انتقال عمل میں آتا ہے، ہم قبضہ ملتے ہی ان چیمبرز پر کام کا آغاز کردیں گے۔

 راجہ انور

مزید :

صفحہ آخر -