سرکاری حج سکیم پیکیج کی رقم 3اقساط میں لینے کی تجویز، بنکوں سے ٹینڈر طلب

سرکاری حج سکیم پیکیج کی رقم 3اقساط میں لینے کی تجویز، بنکوں سے ٹینڈر طلب

  

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے حج تیاریاں شروع کر دیں،بنکوں سے ٹینڈر طلب،حج2021ء میں سرکاری حج سکیم میں حج پیکیج کی رقم3اقساط میں لینے کی تجویزدے دی، بنک آن لائن حج درخواستیں اور رقوم جمع کرانے کا طریقہ کار بنانے کے پابند ہوں گے،وزارت مذہبی امور نے حج2021ء کی اپنے طور پر تیاری رکھنے کیلئے ایسے بنکوں کو دعوت دی ہے جن کی پورے پاکستان میں کم ازکم 250برانچز رکھتی ہوں،شریعہ اکاؤنٹ رکھتی ہوں وہ درخواست دینے کی اہل ہوں گی،وزارت نے حج پیکیج اور درخواستوں کی وصولی سعودی حکومت سے حج2021ء کی اجازت کے ساتھ مشروط کیا ہے،اگر سعودی حکومت حج2021ء کی اجازت دیتی ہے تو فائنل ہونے والے بنک تمام شرائط پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے،وزارت مذہبی امور سے ملک بھر کے بنکوں کے لیے حج درخواستوں کی وصولی کا ٹینڈر سعودی حکومت کی طرف سے حج کے ہونے یا نہ ہونے کے ساتھ مشروط کیا گیا ہے۔

 ٹینڈر طلب

مزید :

صفحہ آخر -