کھوکھر پیلس گرانے سے روکنے کے حکم کیخلاف درخواست پر جواب طلب 

کھوکھر پیلس گرانے سے روکنے کے حکم کیخلاف درخواست پر جواب طلب 

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)سیشن عدالت نے کھوکھر پیلس گرانے سے روکنے کے سول کورٹ کے حکم کیخلاف درخواست پر کھوکھر برادرن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے سول کورٹ سے کھوکھر پیلس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ایل ڈی اے کی جانب سے سیشن کورٹ میں سول کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا ہے۔عدالت نے سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سول کورٹ نے حقائق کے برعکس حکم امتناعی دیا عدالت سول کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔

مزید :

علاقائی -