کرپشن سکینڈل، ملزم عثمان سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع

 کرپشن سکینڈل، ملزم عثمان سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع

  

 لاہور (نامہ نگار خصوصی)احتساب عدالت نے نیشنل بینک کے سابق وائس پریزیڈنٹ کیخلاف اربوں روپے کرپشن سکینڈل کیس کے ملزم عثمان سعید کے مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کے حوالے سے دلائل مکمل کرلیے۔نیب کی جانب سے ملزم عثمان سعید کیخلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے۔نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران ملزم کیجانب سے لگ بھگ 2 سے 3 ارب روپے کی خردبرد کے شواہد حاصل ہوئے،ملزم عثمان سعید مین برانچ, فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ میں بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ تعینات تھا۔ 

مزید :

علاقائی -