فراڈ کیس میں ملوث میاں بیوی کیخلاف کارروائی 3 فروری تک ملتوی

 فراڈ کیس میں ملوث میاں بیوی کیخلاف کارروائی 3 فروری تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)احتساب عدالت نے چیئرمین نیب اور ڈی جی آئی ایس آئی کے نام پر فراڈ کیس میں ملوث ملزمہ طیبہ گل اور فاروق نول کیس کی سماعت مزید کاروائی کے لیے 3 فروری تک ملتوی کر دی۔ملزمان کی بریت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل مکمل کر لیے گئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر سے دلائل طلب کر لیے۔نیب کیجانب سے دونوں میاں بیوی کیخلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے۔ احتساب عدالت کے جج اسد علی نے کیس پر سماعت کی۔نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزم فاروق اور اسکی اہلیہ طیبہ لوگوں کو کاروباری تعلقات کے عوض نیب اور آئی ایس آئی سے کام کروانے کے نام پر لوٹتے تھے۔

مزید :

علاقائی -