پی ٹی آئی حکومت اداروں کی نیلامی اورملک کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے: سراج الحق 

پی ٹی آئی حکومت اداروں کی نیلامی اورملک کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے: سراج ...

  

 لاہور(این این آئی) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کرپشن کا مرض چھوت کی طرح معاشرہ میں پھیل رہاہے، بدعنوانی اور نااہلی حکومت کاٹریڈ مارک بن گیا۔ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ نے وزیراعظم کے احتساب کے نعروں کی قلعی کھول دی۔ 2018 ء میں پاکستان 180 میں سے 117 واں کرپٹ ترین ملک، 2019 ء میں 120 واں اور 2020 ء میں 124 واں ہوگیا۔ ادارے تنزلی کی جانب رواں دواں، بدعنوانی آکاس بیل کی طرح جڑیں پھیلا رہی ہے۔ احتساب تب ہی بے لاگ ہوگا جب حکمرانوں کا دامن بے داغ ہوگا۔ پی ٹی آئی کی حکومت اداروں کی نیلامی اور ملک کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے۔ حکومت کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگا کر ملک مکاؤ کی پالیسی پر گامزن ہے۔ ملک کو نظریاتی اساس سے محروم کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں۔ علما کردار ادا کریں۔ ملک کی ڈگماتی کشتی کو سنبھالنے کے لیے نظریاتی لوگوں کو آگے بڑھنا ہوگا۔ جماعت اسلامی اتحاد امت کی داعی ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے منصورہ میں علماء کونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن کی صدارت شیخ القرآن مولانا عبدالمالک نے کی۔ مقررین اور مہمانوں میں لیاقت بلوچ، امیر العظیم، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، ذکر اللہ مجاہد، مولانا مختار سواتی اور دیگر شامل تھے۔ کنونشن کا اہتمام جماعت اسلامی لاہور اور جمعیت اتحاد العلما لاہور نے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ صرف کرپشن کا ناسور ہی ملک کی دنیا بھر میں بدنامی کا باعث نہیں بن رہی، دیگر شعبوں میں حالات ناقابل بیان اور شرمناک ہیں۔

سراج الحق 

مزید :

صفحہ آخر -