توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن سے جواب طلب

 توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن سے جواب طلب

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے ایم ڈی نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔فاضل جج نے اسسٹنٹ ڈسٹری بیوٹرز نعیم احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس کو واجبات کی ادائیگی نہیں کی جا رہی۔عدالت کے 22اکتوبر 2020 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی،۔ عدالت نے درخواست پر ایم ڈی این ایف سی ڈاکٹر حامد عتیق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -