اثاثہ جات کیس، احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید2 روز توسیع،گواہان طلب 

 اثاثہ جات کیس، احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید2 روز توسیع،گواہان طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 روزتک توسیع کرتے ہوئے مقدمہ کے گواہان کو بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کرلیا۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر نے کیس کی سماعت کی، احد چیمہ کو کیمپ جیل سے لا کر احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔
، عدالت نے مقدمہ کے چھ گواہان کے بیانا ت پر جرح مکمل کی، عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 فروری تک توسیع کردی۔

مزید :

علاقائی -