غیر قانونی پلاٹس الاٹمنٹ ریفرنس، میر شکیل الرحمان سمیت 3ملزمان پر فردجرم عائد
لاہور(نامہ نگار خصوصی) احتساب عدالت نے غیر قانونی پلاٹس الاٹمنٹ ریفرنس میں جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان سمیت تین ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔عدالت میں میر شکیل الرحمان سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے گوہواں کو بیانات کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے 16 فروری تک سماعت ملتوی کردی۔احتساب عدالت کے جج اسد علی نے ریفرنس پر سماعت کی۔میر شکیل الرحمان پر 54 کنال اراضی غیرقانونی طور پر لینے کا الزام ہے۔