توشہ خانہ ریفرنس،آصف زرداری نواز شریف یوسف گیلانی کے خلاف کیس کی سماعت چار فروری تک ملتوی 

 توشہ خانہ ریفرنس،آصف زرداری نواز شریف یوسف گیلانی کے خلاف کیس کی سماعت چار ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)آصف زرداری نواز شریف یوسف گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت چار فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ جمعرات کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کی۔سماعت سے پہلے ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔آصف زرداری، یوسف گیلانی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔آصف زرداری، یوسف گیلانی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔آصف زرداری، کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب پراسیکیوٹر اور نیب گواہ زبیر صدیقی عدالت میں پیش ہوئے فاروق نائیک نے نیب گواہ زبیر صدیقی پر جرح کی،باقی گواہ پر آج جرح نہیں کر سکتا آئندہ سماعت پر کریں گے۔فاروق نائیک نے کہ اکہ ہائی کورٹ میں آصف زرداری کا کیس ہے ٹائم نہیں ہے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 4 فروری تک کے لیے ملتوی کر دی گئی 

 توشہ خانہ ریفرنس

مزید :

صفحہ آخر -