ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روپے کی لوٹ مار: مزاحمت پر ڈاکٹرز خمی 

    ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روپے کی لوٹ مار: ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مزاحمت پر شہری زخمی جبکہ مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی۔زیوارات اور قیمتی اشیا ء سے محروم کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک میں 4ڈاکو ؤں نے ڈاکٹر عرفان کے گھر گھس کر اہلخانہ اور سکیورٹی گارڈز کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 11موبائل، 28لاکھ نقدی، 125تولے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں اور مزاحمت کرنے پر ڈاکٹر عرفان کے سر میں پستول کے بٹ مار مار کر انہیں زخمی کر دیا اور جاتے ہوئے گھر میں کھڑی گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔لٹن روڈ کے علاقے میں واقع فوڈ سٹور میں ڈاکواسلحہ کے زور پر لاکھوں کی نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے متاثر دکاندار کا کہنا ہے کہ لٹن روڈ کے علاقے میں وارداتیں بڑھتی جا رہی ہے جبکہ ایس ایچ او مقدمہ درج کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ ستوکتلہ میں 3 ڈاکو گارمنٹس کی دکان میں گھس کر اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور 80ہزار روپے نقدی لوت کر فرار ہو گئے۔ جوہر ٹاؤن میں ڈاکو مصور حسین کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 2لاکھ35 کی نقدی۔زیوارات و دیگر اشیا ء لوٹ کر فرار ہوگئے. برکی میں ڈاکو، فاروق اور فیملی سے اسلحہ کے زور پر 1لاکھ90ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے سمن آباد موٹر سائیکل سوار ڈاکو زبیر اور فیملی سے2لاکھ 50ہزار کی نقدی و زیوارات۔ بادامی باغ میں بشارت اور فیملی سے85ہزار نقدی و زیورات، نصیر آباد د میں فسیح سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 45ہزار۔گھڑی اور موبائل۔گلبرگ میں نبیل سے گن پوائنٹ پر 75ہزار نقدی موبائل فون اور شاہدرہ ٹاؤن میں ڈاکو گن پوائنٹ پر فہیم سے 10ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے نامعلوم چور کوٹ لکھپت، ستوکتلہ اور نواں کوٹ سے گاڑیاں جبکہ کاہنہ، ہربنس پورہ اور گڑھی شاہو سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

 وارداتیں 

مزید :

علاقائی -