اقبال ٹاؤن،گھریلو ملازمہ کا بداخلاقی کے بعد قتل، رپورٹ طلب 

 اقبال ٹاؤن،گھریلو ملازمہ کا بداخلاقی کے بعد قتل، رپورٹ طلب 

  

لاہور(کرائم رپورٹر) اقبال ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ کو مبینہ تشدد اور بداخلاقی کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔آئی جی پنجاب نے گھریلو ملازمہ کے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے رہائشی نصراللہ کے 14سالہ بیٹی مصباح اقبال ٹاون نرگس بلاک کی رہائشی سارہ نامی خاتون کے گھر ملازمہ تھی گزشتہ روز مصباح پرسرار طور پر مردہ حالت میں پائی گئی۔مقتولہ کے لواحقین کا الزام ہے کہ مصباح کو مبینہ بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے اس کے جسم کے ہاتھ پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔

گھریلو ملازمہ

مزید :

علاقائی -