شالیمار میں نامعلوم ملزمان امام مسجد کی شہ رگ کاٹ کر فرار 

شالیمار میں نامعلوم ملزمان امام مسجد کی شہ رگ کاٹ کر فرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) شالیمار میں نامعلوم ملزمان امام مسجد کو تیز دھار آلے سے شہ رگ کاٹ کر فرار ہو گئے۔ اہلخانہ کے مطابق گھر ملنے کے لیے آنے والے نامعلوم ملزمان نے مولانا آصف کی اہلیہ اور بیٹی کو دوسرے کمرے میں بند کر کے واردات کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل، پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شالیمار کے علاقہ ملتان کالونی میں مسجد کی بالائی منزل پر رہائش پذیر امام مسجد آصف کو گزشتہ روز نامعلوم افراد ملنے کے لیے آئے اور ملاقات کے بعد ملزمان نے ان کی اہلیہ اور بیٹی کو دوسرے کمرے میں بند کیا اور آصف کی شہ رگ تیز دھار آلے سے کاٹ دی اور فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -