سی ٹی ڈی راجن پور کی کارروائی، 2دہشتگردگرفتار 

سی ٹی ڈی راجن پور کی کارروائی، 2دہشتگردگرفتار 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی ڈی کی راجن پور میں کارروائی دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کر کے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے راجن پور میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کر کے مبینہ دہشت گردوں کے قبضہ سے 9کلو 70 گرام بارودی مواد اور سیفٹی فیوزز برآمد کر کے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔سی ٹی ڈی کے مطا بق مبینہ دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

مزید :

علاقائی -