پنجاب پبلک سروس کمیشن میں امتحانی پرچوں کی خریدو فروخت کا نیا سکینڈل

پنجاب پبلک سروس کمیشن میں امتحانی پرچوں کی خریدو فروخت کا نیا سکینڈل

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب پبلک سروس کمیشن میں امتحانی پرچوں کی خریدو فروخت کا ایک نیا سکینڈل سامنے آگیا ہے۔ جس کے نتیجے میں محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے سکینڈل کے تمام شواہد اکٹھے کرلئے ہیں جبکہ بااثر مافیا نے سکینڈل کو دبانے کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن کے نچلی سطح کے اہلکاروں پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے۔ محکمے کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے پیپروں کی خرید و فروخت کے گھناؤنے دوسرے سکینڈل کا مرکزی کردار تصور گورایا نامی شخص ہے۔ جو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا ریٹائرڈ ملازم ہے اور ان دنوں لاہور کے ایک اعلیٰ ہوٹل میں رہائش پذیر ہے۔ 

مزید :

علاقائی -