ریحان اعظمی کا نام مدتوں فراموش نہیں ہوگا،سبین فاطمہ 

  ریحان اعظمی کا نام مدتوں فراموش نہیں ہوگا،سبین فاطمہ 

  

کراچی (پ ر)معروف سماجی شخصیت سیدہ سبین فاطمہ نے رثائی ادب کے معروف شاعر ڈاکٹر ریحان اعظمی کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا ہے۔مرحوم کے صاحبزادوں معصوم اور ارسلان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ریحان اعظمی کی پوری زندگی رثائی ادب سے عبارت رہی ہے وہ انگنت ادبی تخلیقات کے خالق تھے جنکا کانام مدتوں فراموش نہ کیا جاسکے گا۔ مرحوم نے پوری زندگی رثائی ادب کیلئے وقف کی۔ شعری تعداد کے اعتبار سے مرحوم رثائی ادب کے سب سے بڑے شاعر تھے انکی تخلیقات میں سلام نوحے اور منقبت انکا خاصہ تھے۔سبین فاطمہ نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالی کے حضور دعا کی کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

صفحہ آخر -